ایک حدیث کا درست مفہوم
سوال:۔ اکثر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اگر کسی شخص نے کسی کی ایک فٹ زمین بھی غصب کرلی، تو قیامت کے دن ساتوں زمینوں کا طوق بنا کر اُس کے گلے میں ڈال دیا جائے گا۔ کیا یہ درست ہے؟(محمد یوسف،کوئٹہ)
جواب:۔وعید درست ہے اور بخاری اور مسلم شریف کی حدیث ہے البتہ ساتوں زمینوں کا نہیں بلکہ جتنی زمین غصب کی ہوگی ساتوں زمینوں میں سے اتنی ہی زمین کا طوق بناکر اس کے گلے میں ڈالا دیا جائے گا۔