خواتین کے لیے ایام میں عبادات کا حکم
سوال:۔ خواتین کے مخصوص ایام میں عبادت کے بارے میں کیا حکم ہے، جو نمازیں شرعی عذر کے باعث ان ایام میں رہ جاتی ہیں، کیا ان کی قضا پڑھنا ضروری ہے؟(نادیہ علی۔ کراچی)
جواب:۔خواتین کو ایام کے دنوں میں نماز،روزہ،طواف اور تلاوت کلام پاک کی اجازت نہیں۔روزہ بعد میں قضا کریں گی اور نماز کی قضا بھی نہیں۔اس کے علاوہ وہ درود شریف،ذکر، قرآن وحدیث کی دعائیں اور قرآن کریم کے علاوہ وظیفہ پڑھ سکتی ہیں اور گھریلو کام کاج پکائی،سلائی ،صفائی دھلائی وغیرہ سب کرسکتی ہے۔