کیا جانوروں کا حساب ہوگا؟
سوال : کیا جانوروں کا حساب ہوگا؟
جواب :اگر جانوروں میں سے بھی کسی نے دوسرے پر ظلم کیا ہوگاتوحشر کے دن اس کا بدلہ دلوایا جائے گا،اگر کسی سینگ والی بکری نے بے سینگ والی بکری کو مارا ہوگا تو اس کا بھی بدلہ دلوایا جائے گا،اس کے بعد سب جانوروں کو حکم ہوگا کہ مٹی ہوجاوتوٴ وہ سب مٹی ہوجائیں گے۔حدیث سے یہ مضمون ثابت ہے۔