کسی ایک وارث کا موروثی جائیداد اپنے نام کرنا
اگر ایک آدمی کے دو بیٹے ہوں اور جائیداد اس کے نام پر نہ ہواوراس کی وفات کے بعد اس کا بڑا بیٹا خرچہ کر کے جائیداداپنے نام پر کروالے اور اپنے دوسرے بھائی کو حصہ نہ دے تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب:۔جب جائیدادوالدکی تھی تو اس میں دونوں بھائیوں کا برابر برابرحصہ ہے۔ایک بیٹے کا اس جائیداد کوصرف اپنے نام پر کردینا اور دوسرے کو محروم کردینا ناجائز اورظلم ہے۔