موبائل فون پر مریض کو دم کرنا



سوال:۔آج کل عامل حضرات موبائل فون کے ذریعے بھی مریض کو دم کرتے ہیں کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟عبدالجبار،حیدرآباد

جواب:۔دم کرنا دوا  اور علاج  کی طرح ایک تدبیر ہے ۔اگر موبائل فون کے ذریعے بھی اس  تدبیرکا موثر اور نافع ہونا معلوم ہو تو اس کے اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں البتہ یہ شرط ہے کہ دم خلاف شرع  نہ ہو۔