نماز میں قراءت کرتے ہوئے ایک کلمہ چھوٹ جائے



سوال:۔ہمارے محلے کے امام نے سورہ کہف کاآخر اس طرح پڑھا کہ ان الذین آمنو ا وعملواالصٰلحٰت پڑھا  اور پھر  کانت  کو چھوڑ کر لھم جنٰت الفردوس پڑھ لیا اور پھر نماز بھی نہیں لوٹائی ،کیا نمازلوٹانی نہیں چاہیے تھی؟

جواب:۔مذکورہ کلمہ چھوڑنے سے چونکہ معنی  تبدیل نہیں ہوئے اس لیے نماز ہوگئی تھی۔

سگی ماں بچے کو دودھ پلانے پر شوہر سے اجرت لے سکتی ہے؟

جواب:ماں اگر نکاح میں ہے یا طلاق رجعی کی عدت میں ہے تو وہ اپنے بچے کو دودھ پلانے پر اجرت کا مطالبہ نہیں کرسکتی ہے البتہ اگر وہ طلاق بائن کی عدت میں ہے یا طلاق کے بعد اس کی عدت گزرچکی ہے تو وہ بچے کے باپ سے اجرت وصول کرنے کا حق رکھتی ہے۔