پاک ہونے کے بعد کب بیوی سے قربت جائز ہے؟
سوال:۔ میری بیوی کو عموما سات دن ناپاکی کے ایام رہتے ہیں کبھی ایک دن کم زیادہ ہوجاتا ہے ،پوچھنا یہ ہے کہ سات دن پورے ہونے کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے کے لیےجائز ہوجاتے ہیں یا بیوی کا غسل کرنا ضروری ہے؟اکبرحامد،کینیڈا
جواب:۔پچھلے مہینے جتنے دن ناپاکی رہی ہو اگر اس مہینےاس سے کم میں خون بند ہوجائے تو غسل کرنے کے بعد بھی میاں بیوی کا تعلق قائم کرنا جائز نہیں مثلا گزشتہ مہینے سات دن حیض آیا تھا اور اس مہینے چھ دن میں خون بند ہوگیا تو صحبت جائز نہیں ۔اگر اتنےہی دنوں میں خون بند ہوگیا جتنے دن پچھلے مہینے خون آیا تھا یا اس سے زیادہ آیا مگر دس دن کے اندر بند ہوگیا تو دوباتوں میں سے کوئی ایک بات ہوجائےتو تعلق قائم کرنا جائز ہے ،یا تو بیوی غسل کرلے یا پھر اس پر ایک نماز کا وقت گزرجائے ،اگر ان دونوں باتوں میں سے کوئی ایک بات بھی نہ ہو تو پھر صحبت جائز نہیں۔