کمیشن کے مسائل
سوال:۔ہمارا اسٹیٹ ایجنسی کا کام ہے اور کمیشن ہمارا نفع ہوتا ہے ۔ہم کبھی دونوں پارٹیوں سے کمیشن لیتے ہیں اور کبھی ایک سے لیتے ہیں اور کبھی ہم جائیداد خود خرید لیتے ہیں اور پھر فروخت کرتے ہیں اورقیمت کی ساتھ اپنا کمیشن بھی وصول کرتے ہیں ،کیا اس طرح ہماری محنت اور نفع جائز ہے؟
جواب:۔آپ جس پارٹی کے لیے کام کریں اس سے اجر ت لے سکتے ہیں لیکن اجرت پہلے سے شفاف انداز میں طے ہونا ضروری ہے۔اگر دونوں پارٹیوں کے لیے کام کریں تو دونوں سے اجرت مقرر کرکے لے سکتے ہیں۔اگرآپ اپنی جائیداد فروخت کریں تو اس سودے میں خریدار سے آپ کمیشن نہیں لے سکتے کیونکہ آپ کسی اور کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے کام کررہے ہوتے ہیں ۔قیمت آپ کا حق ہے جو آپ کو مل رہی ہے اور اجرت کا حق اس لیے نہیں کہ آپ نےکسی اورکے لیے کام کیا ہی نہیں۔بہرحال اس دوسری صورت میں قیمت اور اجرت دونوں لینا جائز نہیں۔