سود کی رقم سے محتاج کی مدد



سوال:۔میرابینک میں سودی کھاتہ تھا،اب میں نے کھاتہ ختم کردیا ہے لیکن نفع کی مد میں کچھ رقم ملی ہے جو میرے پاس محفوظ ہے ،کیا میں وہ رقم کسی کسی غریب لڑکی کی شادی میں دے سکتا ہوں؟عبدالعلی،چمن

جواب:۔اگر وہ لڑکی محتاج ہے  یعنی زکوۃ کی مستحق ہے تو آپ اسے وہ رقم دے سکتے ہیں لیکن سود کی رقم ثواب کی نیت سے دینا گناہ ہے اس لیے بلانیت ثواب وہ رقم ان کو دے دیں۔