بواسیر کے مسوں سے نکلنے والی تری کا حکم



سوال:مجھے  بواسیر کا مرض ہے اورمسوں سے تری  سی نکلتی ہے ،میرے لیے وضو اورنماز کا کیا حکم ہے۔؟ حمید الدین،راولپنڈی

جواب:۔مسوں سے تری نکل کر اگر بہہ جاتی ہے تو اس سے وضو جاتا رہتا ہے اور کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے ۔ اگر صرف نمی سی ہوتی ہے جس میں چپک سی ہوتی ہے مگر بہنے کی قوت نہیں ہوتی تواس سے وضو نہیں جاتا ہے اور نہ ہی کپڑا ناپاک ہوتا ہے۔اگر پہلی صورت ہو اور ایک نماز کا وقت شروع سے لے کر آخر تک گزر جائے اور وضو کرکے فرض نماز پڑھنےکا موقع نہ ملے تو معذور ہیں اور جب تک ہر نماز کے وقت کم ازکم ایک مرتبہ اس طرح تری نکلتی رہے گی اس وقت تک معذور کا حکم رہے گا اور ہر نماز کے لیے صرف ایک وضو کافی رہے گا۔