ٹرسٹ کا قرضہ دے کر زیادہ وصول کرنا



سوال:۔ایک ٹرسٹ ہے جو زکوۃ اور عطیات وصول کرتا ہے اور غرباء پر خرچ کرتا ہے اب ٹرسٹ چاہتا ہے کہ غریبوں او رناداروں کا آسان شرطوں پر قرضہ دے اور قسطوں میں وصول کرے،لیکن ٹرسٹ چاہتا ہے کہ جتنا قرضہ دے اس سے کچھ زیادہ وصول کرے کیونکہ اگر قرضہ لینے کے بعد کسی کا انتقال ہوجائے تو ٹرسٹ کے لیے وصولی ممکن نہیں رہتی ،ضیاء الاسلام،کراچی

جواب:۔ٹرسٹ کا مقصدنیک اور قابل ستائش ہے مگر طریقہ کار درست نہیں۔قرضہ دے کر زیادہ وصول کرنا سود ہوگااور اسلام میں سود لینے دینے کی اجازت نہیں۔