بینک کا نفع اور اس کا متبادل
سوال:۔ میں نے کچھ رقم بینک میں جمع کرا رکھی ہے جس پر مجھے ماہانہ منافع ملتا ہے۔ میں یہ جانتا ہوں کہ کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے مجھے اس کا متبادل حل بتا دیجیے۔(محمد اکرم، حیدرآباد)
جواب:۔بینک سے جو نفع ملتا ہے وہ سود ہے۔اس کا جائز متبادل کاروبار ہے خواہ خود کریں یا کسی کو شراکت یا مضاربت پر رقم دے دیں۔