روزہ کب فرض ہوتا ہے اور بالغ یا نابالغ اگر روزہ توڑدے



سوال:۔روزہ کس عمر سے فرض ہوتا ہے،اگر کوئی بالغ ہونے سے پہلے روزہ رکھے اور پھر توڑ دے۔ اس کا کفارہ ہوگا یا نہیں؟ یابالغ ہونے کے بعد روزہ توڑنے کا کفارہ ہے؟(حنیفہ، کوئٹہ)
جواب:۔ بالغ ہونے پر روزہ فرض ہوجاتا ہے اور بلوغت کے بعد اگر قصدا روزہ توڑ دیا تو اس کاکفارہ لازم ہوتا ہے۔کفارہ یہ ہے کہ ساٹھ روزے رکھے اور بیچ میں ناغہ نہ کرے۔نابالغ اگر روزہ تو ڑدے تو اس پر کفارہ لازم نہیں ہوتا۔