تراویح پڑھے بغیر روزہ نامکمل رہے گا ؟
سوال (1): کیا نمازِ تراویح کی ادائیگی کے بغیر رمضان المبارک میں روزہ نامکمل رہتا ہے؟
جواب:۔ روزہ تو اپنی جگہ مکمل ادا ہوجاتا ہے کیونکہ روزہ کا تعلق اس کے ارکان اور شرائط کے ساتھ ہے جس شخص نے ارکان وشرائط کی رعایت سے روزہ رکھا اس کا روزہ ادا ہوجائے گا مگر تراویح چھوڑنے سے ایک تو اس کی فضیلت سے محرومی رہے گی،دوسرے اس سستی کی وجہ سے رمضان کے تمام اعمال سے جو اصل مقصود ہے اس کے حصول میں فرق پڑے گا کیونکہ یہ تمام اعمال نہایت حکمت سے ترتیب دیے گئے ایک روحانی کورس کی طرح ہیں جس میں ہر عمل دوسرے عمل کے لیے باعث تقویت ہے اور سب مل کر حصول تقوی کا ذریعہ ہیں۔