غیر مسلم کے ہاتھ کی اشیاء کھانا
سوال:۔غیر مسلم کے ہاتھ کی چیز کھائی جاسکتی ہے یا نہیں ؟سلمی فاروقی،یو ایس اے
جواب:۔کھانے پینے کی خشک چیزیں تو ہر کافر کے ہاتھ کی حلال ہیں۔جن چیزوں کو بنانے میں انسانی صنعت کا دخل ہوتا ہے ان میں چونکہ ہاتھ اور برتن بھی استعمال ہوتے ہیں اور غیر مسلم کے ہاتھوں اور برتنوں کا کوئی بھروسہ نہیں اس لیے احتیاط بہتر ہے اور اگر معاملہ گوشت کا یا گوشت سے بنی ہوئے چیز کا ہو یا کسی چیز میں گوشت شامل ہوتو ضروری ہے کہ وہ گوشت ایسے جانور کا ہو جس کو مسلمان یا کتابی نے ذبح کیا ہو۔