غیر مسلم کو زکوۃ دینا
سوال:۔غیر مسلم بہت ہی نادار ہو تو کیا اسے زکوۃ دے سکتےہیں؟علی احمد،احمدپور
جواب:۔ غیر مسلم کی مدد اور تعاون اچھا جذبہ ہے مگر زکوۃ عبادت ہے اور عبادت اللہ تعالی کی منشا کے مطابق کرنی چاہیے۔ غیر مسلم زکوۃ کا مصرف نہیں،کیونکہ حدیث کی رو سے زکوۃ مسلمان مال داروں سے لی جائے گی اور مسلمان فقیروں میں تقسیم کردی جائے گی ،اس بناپر چاروں امام متفق ہیں کہ غیر مسلم کو زکوۃ نہیں دی جاسکتی ،پاکستان کے زکوۃ وعشر کے قانون مجریہ 1980 ء کی رو سے بھی غیر مسلم زکوۃ نہیں دی جاسکتی۔اس لیے اگرغیر مسلم کو زکوۃ دی تو ادا نہ ہوگی اور دوبارہ دینی ہوگی۔