افواہیں پھیلا کر پیسے کمانا



سوال :۔میں اپنی ویب سائیٹ پر لوگوں کو غلط افواہوں کا لنک دے کر بلاتا ہوں، اس طرح جب وہ افواہ پر کلک کرتے ہیں تو وہی اشتہار خود بخود کھل جاتا ہے ،جس پر میں چاہتا ہوں کہ لوگ کلک کریں ، اس طرح مجھے پیسے مل جاتے ہیں۔کیا یہ طریقہ درست ہے؟محمد احمد،سکھر

جواب:۔یہ عمل ناجائز ہے۔ افواہ پھیلانابھی گناہ کبیرہ ہے اور اس پر حاصل ہونے والی آمدنی بھی حرام ہے اور جس اشتہار پر لوگ کلک کرتے ہیں ،اس کے متعلق بھی یہ سوال پیدا ہوتا ہےکہ وہ فی نفسہ درست ہے یا نہیں  اور کسی جائز امر کی دعوت دیتا ہے یا ناجائز  کی طرف۔