عقیقہ کے مسائل



سوال :۔چند سوالات قرآن و سنت اور حدیث کی روشنی میں مکمل رہنمائی چاہتا ہوں کیا قربانی کے جانورکا عقیقہ کیا جاسکتا ہے؟ اگر کوئی فرد اس طرح کر چکا ہویعنی قربانی کے جانور میں عقیقہ تو اس کا کفارہ کیا ہوگا ؟ کیا اسے اپنے بچوں کے عقیقے دوبارہ کرنے ہوں گے ۔ کیا سائل قصائی کے جانور کو عقیقے کے مصر ف میں استعمال کرسکتا ہے؟ ( اس کے حصے کی مجموعی رقم اداکر کے) محمد مبصر خالد
جواب ۱۔قربانی کے بڑے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھا جاسکتاہے،ا س لیے نہ کوئی کفارہ لازم ہے اور نہ ہی دوبارہ عقیقہ کرنے کی ضرورت ہے۔۲۔قصائی کو اگر کہا کہ وہ بڑے جانور میں ایک حصہ عقیقہ کا رکھے تو عقیقہ درست نہیں ہوگا۔بقیہ حصے بھی قربانی کے یا عقیقہ کے ہونے چاہیے۔