سونا قرض دینا



سوال:۔مجھے کچھ رقم کی ضرورت تھی میں نے اپنے ایک دوست سے تقاضا کیا ،اس کے پا س سونے کا ایک بسکٹ تھا  جو اس نے مجھے دے دیا،جو میں لوٹا دوں گا،اب مجھے خیال ہو اکہ یہ سود تو نہیں کیونکہ سونا ادھار لینا ناجائز ہے۔صدیق احمد،بہاولپور

جواب:۔آپ نے جو صورت ذکر کی ہے وہ قرض کی ہے  اور جائز ہے۔سونا چاندی کا تبادلہ یعنی خریدوفروخت  ہو تو ادہار ناجائز ہے۔