شریک کی رضامندی کے بغر شراکت کا فسخ



سوال:۔میں نے اپنے دوست کے ساتھ شراکت داری کا معاملہ کیا تھا اور اب میں اس کے رویہ سے تنگ آگر یہ شراکت ختم کرنا چاہتاہوں مگر دوست راضی نہیں ہوتا،کیا میں اس کی ناراضگی کے باوجود کاروبار ختم کرسکتاہوں؟ماجد زاہد،فیصل آباد


جواب:۔شراکت کے معاملے میں ہر شریک جب چاہے معاہدہ شراکت ختم کرسکتاہے بشرطیکہ وہ اس کی اطلاع دوسرے شریک کو دے دے،اس لئے اپنے کاروباری شریک دوست کو اطلاع دینے کے بعد آپ شراکت ختم کرسکتے ہیں۔