ترکہ میں کون کون سا مال شامل ہوگا؟



سوال:۔میرے چچا کا انتقال ہوگیا ہے اوراب ان کے مال کو تقسیم کرنا ہے مگر ان کاکون کون سا مال تقسیم ہوگا ،براہ کرم رہنمائی کیجیے؟مبارک بیگ،شارجہ


جواب:۔وفات کے وقت جو چیزیں مرحوم کی ملکیت میں تھیں اور مرحوم ان کا مالک تھا وہ سب اشیاء ترکہ میں داخل ہیں اور تقسیم ہوں گی خواہ مرحوم نے خود اپنی محنت سے کمائی ہوں یا اسے باپ دادا سے پہنچی ہوں یا کسی نے تحفہ اور ہدیہ دی ہوں، یہاں تک کہ ان کے جسم پر جو کپڑا تھا اور جیب میں اگر ایک الائچی بھی تھی تو وہ بھی تقسیم ہوگی البتہ جن چیزوں کا مرحوم مالک نہیں تھامثلا استعمال کے لیے کوئی چیز لی ہوئی تھی یا کسی نے امانت رکھوائی تھی یا فرض کیجیے کسی میت نے کوئی چیز غصب یا چوری یا خیانت کرکے رکھ لی تھی،اس طرح کی تمام اشیاء کامیت بوقت مرگ مالک نہیں تھا اس لیے یہ اشیاء اس کی وراثت میں تقسیم بھی نہیں ہوں گی۔