طلاق کے عدد میں زوجین کا اختلاف ہو



سوال:۔بیوی کہتی ہے کہ شوہر نے اسے تین طلاقیں دے دی ہیں جب کہ شوہر دو طلاقوں کا اقرار کرتا ہے تو کیا حکم ہے؟شاہد فراز،مسقط


جواب:۔اگر شوہر نے حقیقت میں تین طلاقیں دی ہیں تو عنداللہ حکم یہ ہے کہ بیوی اس پر حرام ہوچکی ہے اور اب مفتی کے فتوی سے اس کے لیے حلال نہیں ہوسکتی،اسی طرح اگر بیوی نے اپنے کانوں سے تین طلاقیں سنی ہیں تو اس کے لیے شوہر کے پاس رہنا جائز نہیں بلکہ شوہر سے خلاصی کی کوشش اس پر واجب ہے۔قضا کا حکم یہ ہے جب شوہر تیسری طلاق کا منکر ہے تو بیوی پر لازم ہے کہ وہ تین طلاقوں کا ثبوت پیش کرے،اگر ثبوت پیش نہ کرسکے تو شوہر سے قسم لی جائے گی ،اگر شوہر قسم کھا لیتا ہے تو صرف دو طلاقیں واقع قرار دی جائیں گی اور ظاہر کے لحاظ سے اسے بیوی سے رجوع کا اختیار ہوگا