حرام یا مخلوط مال سے ہدیہ قبول کرنا
سوال:۔میرے ایک دوست ہیں اور میرا ان کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے ۔ ،میرے وہ دوست کبھی کبھی مجھے کوئی گفٹ بھی دے دیتے ہیں لیکن الجھن یہ ہے کہ وہ کاروبار میں حلال وحرام کا فرق نہیں رکھتے تو کیا میں ان کی طرف سے پیش کیا گیا تحفہ قبول کرسکتا ہوں۔
جواب:۔۱۔اگر آپ کا دوست وضاحت کردے کہ وہ حلال مال سے ہدیہ پیش کررہا ہے یا آپ کو معلوم ہو کہ وہ حلال مال سے دے رہا ہے توان کا ہدیہ قبول کرنا جائز ہے۔۲۔اگر معلوم نہ ہو کہ وہ حلال سے پیش کررہا ہے یا حرام سے،اور ان کی غالب آمدنی حلال ہو تو ایسا ہدیہ قبول کرنے کی گنجائش ہے۔۳۔اگر ان کی غالب آمدنی حرام کی ہے تو ان کا ہدیہ قبول کرنا جائز نہیں۔۴۔اگر ان کی غالب کمائی تو حلال کی ہے مگر آپ کو کسی ذریعے سے معلوم ہوجائے کہ جو ہدیہ وہ دے رہے ہیں وہ حرام مال سے ہے تو اس کے قبول کرنے کی گنجائش نہیں۔