جی پی فنڈ کا لینا
سوال:۔میں وفاقی ادارے کا ملازم ہوں۔ہر ماہ میری تنخواہ سے 1760روپے جی پی فنڈ میں کٹوتی ہوتی ہے ، یہ ہماری مرضی سے نہیں کی جاتی، اگر ہم چاہیں تو بھی یہ کٹوتی روک نہیں سکتے۔پھر آخر میں جی پی فنڈز کٹوتی کے مد میں انٹرسٹ دیا جاتا ہے ،یہ مختلف فی صد کے حساب سے دیا جاتا ہے۔ سرکاری ملازم کو ایک اختیار بھی دیا جاتا ہے کہ اگر ملازم تحریری طور پر لکھ دے کہ مجھے یہ انٹرسٹ نہیں چاہیے تو اسے نہیں دیا جاتا۔میں نے مقامی علمائے کرام سے اس مسئلے کے بارے میں معلوم کیا تو ان حضرات نے جواب دیا کہ سرکاری ملازم کے لیے یہ (جی پی فنڈ)حلال ہے؟آپ اس مسئلے کے متعلق ہماری شرعی رہنمائی فرمائیں؟(فیصل بلوچ،پنجگور۔بلوچستان)
جواب:۔مقامی علماء کا فرمانا درست ہے۔جی پی فنڈ حلال ہے۔نام سود کا ہوتا ہے مگر حقیقت میں سود نہیں۔