غیر مسلم کو سلام وجواب



سوال:۔ غیر مسلم کو سلام کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟میرا ایک غیر مسلم دوست جو اہل کتاب ہے، اس کا میل جول میرے ساتھ بہت اچھا ہے۔کیا میں اسے ’’السلام علیکم‘‘کہہ سکتا ہوں؟(ساجد خورشید،اسلام آباد)
جواب:۔ غیر مسلم خواہ کتابی ہو یا غیر کتابی اسے ’’السلام علیکم ‘‘کہنا منع ہے اور اگر وہ سلام کرے تو جواب میں صرف ’’وعلیکم‘‘کہہ دیا جائے۔