قسم کا کفارہ
سوال:۔اکثر اوقات لوگ کسی کام کو کرنے یا اسے ترک کرنے کے لیے یہ قسم اٹھاتے ہیں کہ ’’خدا کی قسم، میں فلاں کام کروں گا یا آئندہ فلاں کام نہیں کروں گا‘‘اور عموماً اس کے بعد اپنی قسم کی پاسداری نہیں کرتے۔ اس بارے میں کیا حکم ہے؟(ایم بلال،کراچی)
جواب:۔ایسے لوگوں کی جب قسم ٹوٹ جائے تو ان پر کفارہ ادا کرنا لازم ہے،کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو صبح وشام دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائیں یا پھر دس مسکینوں کو کپڑا دیں،اگر ان دونوں کی طاقت نہ ہو تو پھر تین مسلسل روزے رکھیں۔