تقسیم وراثت کی صورت
سوال :۔ شریعت میں مختلف ورثاء کے درمیان وراثت کی تقسیم کا کیا طریقہ ہے ؟مثلاً ایک مکان کی قیمت آٹھ لاکھ ہے۔ ماں باپ زندہ ہیں،ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے،ان میں جائیداد کی تقسیم کس طرح ہوگی؟(عبدالوسیم،راول پنڈی)
جواب:۔مرحوم کی تمام منقولہ وغیر منقولہ جائیداد کے کل بیالیس(۴۲) حصے بنائے جائیں۔سات سات حصے ہر والدین میں سے ہر ایک اور آٹھ آٹھ حصے ہر ایک بیٹے اور اور چار حصے بیٹی کو ملیں گے۔آٹھ لاکھ میں سے۳۳؍۱۳۳۳۳۳روپے والد کو اور اتنی ہی مقدار والدہ کو اور ۹۵؍۱۵۲۳۸۰ روپے ہر ایک بیٹے کو اور ۴۷؍۷۶۱۹۰ روپے بیٹی کو ملیں گے۔