جو بے گناہ لوگ خود کش حملوں میں مارے جائیں



سوال:۔جو لوگ شہید ہوجاتے ہیں،وہ جنت کے حق دار ہوتے ہیں۔بم دھماکوں میں جو مارے جاتے ہیں،زیادہ تر بے قصور ہوتے ہیں۔ کیا وہ بھی شہیدوں میں شمار ہوں گے؟ اورجو خودکش بم دھماکے کرتے ہیں،معصوم اور بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرتے ہیں،ان کے متعلق کیا حکم ہے؟(س۔ا،کراچی)
جواب:۔جو بے قصور لوگ بم دھماکوں میں مارے جاتے ہیں وہ بلاشبہ شہید ہیں۔مسند احمد میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جو شخص ناحق مارا گیا وہ شہید ہے۔جو لوگ خود کش دھماکے کرتے ہیں اور معصوم اور بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرتے ہیں وہ حرام کا ارتکاب کرتے ہیں اور اس سلسلے میں قتل ناحق کی جتنی وعیدیں ہیں وہ ان سب کے مستحق ہیں۔