ایک ہی مسجد میں باربار جماعت کرانا
سوال :۔میں دبئی میں مقیم ہوں،یہاں مسجد میں لوگوں کا یہ معمول ہے کہ باجماعت نماز کی ادائیگی کے فوراً بعد دوسری جماعت شروع کردیتے ہیں،دوسری کے بعد تیسری اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے،جب تک دوسری نماز کا وقت داخل نہ ہوجائے اور پہلی نماز کا وقت ختم نہ ہوجائے۔ کیا یہ طریقہ درست ہے؟(ایم عثمانی،دبئی )
جواب:۔یہ طریقہ درست نہیں۔اس سے جماعت کا مقصدفوت اور اہمیت ختم ہوجاتی ہے۔جب ایک مرتبہ جماعت ہوجائے اور جماعت محلے کے لوگوں نے کرائی ہو اور علی الاعلان کرائی ہو اور مسجد بھی راستے کی مسجد نہ ہو تو پھر اس میں دوسری جماعت نہیں کرانی چاہیے۔