بیرون ملک سے درآمد شدہ گوشت کاحکم
سوال:۔ میں بیرون ملک ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں جو آسٹریلیا کے قریب واقع ہے ۔کمپنی میں کھانا پکانے والے باورچی غیر مسلم ہیں ۔یہ مکمل صفائی کا اہتمام کرتے ہیں ۔کمپنی میں جو گوشت آتا ہے، اس میں زیادہ تر لبنان،بھارت،پاکستان اور انڈونیشیا وغیرہ سے آتا ہے۔اس گوشت کے پیکٹ پر تحریر ہوتا ہے کہ یہ حلال ہے۔تاہم ہمیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ کمپنی نے واقعی حلال گوشت استعمال کیا ہے یا نہیں؟ کبھی کبھی میں بسم اللہ پڑھ کر تھوڑی سی مقدار کھالیتا ہوں۔اس صورت میں سوال یہ ہے کہ کیاہم یہ مشکوک کھانا کھا سکتے یا نہیں؟(محمد اسحاق،آسٹریلیا)
جواب:۔پاکستان اور انڈونیشیا سے جوگوشت وہاں جاتا ہے اس کااستعمال آپ کرسکتے ہیں مگر انڈیا اور لبنان سے جو گوشت وہاں برآمد کیا جاتا ہے،اس کےمتعلق جب تک یقینی ذریعے سے معلوم نہ ہوجائے کہ وہ حلال مذبوحہ جانور کا ہے اس وقت اس کا استعمال حلال نہیں۔