شوہر کے کہنے پر والدین سے قطع تعلق
سوال:۔ میرے شوہرکا کسی بات پر اپنے چچا سے اختلاف ہوا اور بعد ازاں نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اب وہ اپنے چچا سے ناراض ہیں۔ انہوں نے مجھے بھی منع کیا ہے کہ میں اُن سے بات نہ کروں،میرے والدین کے بارے میں بھی ان کا کہنا ہے کہ میں اُن سے بھی قطعِ تعلق کروں۔ ان حالات میں میرے لیے کیا حکم ہے؟(صبا رحیم،کراچی)
جواب:َوالدین سے قطع تعلق گناہ ہے۔آپ اس معاملہ میں شوہر کی اطاعت نہ کریں۔شوہر اس طرح
کا حکم دے کر خود گناہ گا ر ہے۔شوہر کے چچا آپ کے لیے محرم نہیں ہیں اس لیے شوہر کے کہے کے بغیر بھی ضرورت کے علاوہ ان سے گفتگو کی اجازت نہیں۔