ناپاک جسم پر پاک کپڑے پہننا
سوال:۔ ناپاک جسم پر پاک کپڑے پہننے کی صورت میں پاک کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں یا نہیں؟(حمید اکبر، کراچی)
جواب:۔جسم پر اگر کوئی ظاہری گندگی نہیں لگی ہوئی تو ناپاک جسم پر کپڑے پہننے کی وجہ سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے۔اگر کپڑوں پر غلاظت لگ جائے تو غلاظت والی جگہ کو پاک کرکے اس میں عبادت کرسکتے ہیں،پورا کپڑا دھونے کی ضرورت نہیں۔