مسبوق امام کے پیچھے کتنی رکعتوں کی نیت کرے گا؟
سوال:۔ایک شخص باجماعت نماز کی دوسری یا تیسری یا چوتھی رکعت میں شامل ہوتا ہے تو نیت اس کی وہی ہوگی کہ میں امام کے پیچھے چار فرض کی نیت کرتا ہوں۔اگر وہ چوتھی رکعت میں شامل ہوا ہے تو امام کے پیچھے ایک ہی رکعت ہوگی باقی تین رکعت تنہا پڑھے گا جو کہ نیت کے مطابق امام کے پیچھے نہیں پڑھی گئی یا وہ یہ نیت کرکے کہ میں ایک رکعت امام کے پیچھے پڑھتا ہوں اور باقی تین رکعت تنہا پڑھتا ہوں،کیا یہ نیت کے مطابق نماز ہوگی؟(نثار احمد انصاری)
جواب:۔رکعتوں کی تعیین کی ضرورت ہی نہیں بلکہ نماز کی نیت کے ساتھ امام کی اقتداء کی نیت کرلے تو کافی ہے اور جو رکعتیں رہ گئی ہوں وہ امام کے سلام کے پھیرنے کے بعد پوری کرلے۔