جادوگر کی سزا
سوال:۔ ایک شخص جس نے حج بھی کیا ہو اور عمرہ بھی، وہ پانچوں وقت کا نمازی اور سنتِ رسولؐ کا پابندہونے کا دعویٰ بھی کرتا ہو،لیکن اپنے رشتے داروں کو تنگ کرنے کے لیے کالے علم کا جادوکرتا ہو، اس کے لیے قرآن و سنت کی روشنی میں کیا سزا ہے؟( محمد شوکت،آزاد کشمیر)
جواب:۔شرعی حکومت ہو اور شرعی ثبوت سے ثابت ہوجائے کہ کوئی شخص جادو کرتا ہے تو اسے سزا دی جائے گی جو جرم کی نوعیت اور شدت کی وجہ سے قتل بھی ہوسکتی ہے مگر جادوگروں نے جگہ جگہ بورڈ لگا رکھے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں البتہ جب بڑی اور حقیقی عدالت لگے گی تو ان کو ضرور سزا ملے گی اور رشتہ داروں کو ستانے کی وجہ سے یہ سزا سخت بھی ہوگی۔جن صاحب کے متعلق آپ نے پوچھا ہے اگر حقیقت میں وہ اس فعل بد میں مبتلا ہیں تو وہ محض رسمی پابند صوم وصلوۃ ہیں اور ان کو اتباع سنت کا نرا دعوی ہے۔