بائیں ہاتھ سے آیات قرآنی وغیرہ لکھنا
سوال:۔کیا اُلٹے ہاتھ سے لکھنے کا عادی شخص قرآنی آیات، دعا یا ذکر اذکار وغیرہ اپنے بائیں ہاتھ سے تحریر کرسکتا ہے؟(انجم آراء،کراچی)
جواب:کوئی شخص بائیں ہا تھ سے ہی لکھنے کا عادی ہوتو بائیں سے قرآنی آیات اور دعائیں اور اذکار وغیرہ تحریر کرسکتا ہے۔