سینما گھر کے سامنے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنا



سوال:ایک شخص سینما کے سامنے برگر یا حلیم وغیرہ فروخت کرتا ہے اور سینما دیکھنے والے اس سے خرید کر کھاتے ہیں کیا اس کی کمائی جائز ہے؟
جواب:سینما بینی لوگوں کا ذاتی فعل ہے اور بر ا فعل ہے مگر پان ،برگر اور کولڈڈرنک وغیرہ اشیاء کا ان کے فعل کے کوئی ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ اشیاء ان کے گنا ہ میں معاون ہیں اس لیے ایسی جگہوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جائز اورکمائی حلال ہے۔