سالگرہ کی شرعی حیثیت



سوال:۔سالگرہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اگر کوئی اپنے بچے کی سالگرہ منائے تو وہ گناہ گار ہوگا؟(لیبہ مریم،کراچی)

جواب:سالگرہ کوئی شرعی تقریب نہیں بلکہ دن اور تاریخ کی یادگار ہے ۔اگر کوئی شخص اس یادگار کو مناتا ہے اور حدود کے اندر رہ کر خوشی کا اظہار کرتا ہے تو منع نہیں ہے لیکن معنویت سے خالی اس رسم سے احتیاط ہی بہتر ہے خصوصا جب کہ اصل کے لحاظ سے ہماری رسم ہی نہ ہو بلکہ دیکھا دیکھی میں ہمارے ہاں بھی چل پڑی ہو۔