بینک کی تنخواہ سے بنائی ہوئی جائیداد کیسے پاک ہوسکتی ہے؟
سوال:میں حال میں بینک ملازمت سے ریٹائر ہوا ہوں۔یہ تو مجھے معلوم تھا کہ بینک کی ملازمت درست نہیں ہے مگر میں بینک چھوڑنے کا حوصلہ نہیں کرسکا اب میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس جو گھر اور گاڑی ہے وہ پاک ہوجائیں کیا ایسا کوئی طریقہ ہے؟
جواب:یہ اشیاء ہاتھ میں رہتے ہوئے پاک ہوجائیں ایسی کوئی تدبیر تو معلوم نہیں البتہ جتنے مال سے گھر بنایا ہے اور گاڑی خریدی ہے اتنا حلال مال صدقہ کردیں تویہ چیزیں پاک ہوجائیں گی۔