مسجد قریب ہوتے ہوئے آفس میں نماز پڑھنا
سوال:ہمارے آفس کے قریب ہی مسجد ہے،مگر جب ظہر کے وقت نماز اور کھانے وغیرہ کا وقفہ ہوتا ہے تو ہم آفس میں ہی ایک جگہ جو نماز کے لیے خاص ہے،کھڑے ہو کر نماز پڑھ لیتے ہیں کیا ہماری نماز ہوجاتی ہے اور ہمارا یہ عمل درست ہے،انیس الرحمان ،لاہور
جواب:نماز تو ہوجاتی ہے،مگر فرائض کی ادائیگی کی جگہ شریعت نے مسجد مقرر کی ہے اور مسجد کا حق بھی ہے کہ اس میں جاکر نماز ادا کی جائے،اس کے علاوہ آپ کے ساتھی مسجد کے ثواب اور مسجد میں بڑی جماعت کی فضیلت سے بھی محروم رہتے ہیں۔