جہاں تصویر لگی ہو وہاں نماز پڑھنا
سوال:۔ایسے کمرے میں جہاں تصویر آویزاں ہو، وہاں تنہا نمازیا جماعت ہوسکتی ہے؟(شبانہ،لاہور)
جواب:گھر میں جان دار کی تصویر کا ہونا حدیث کی رو سے باعث لعنت ہے اور جس کمرے میں جان دار کی تصویر آویزاں ہو وہاں تنہا یا باجماعت نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔پھر اس کراہت کے مختلف درجات ہیں زیادہ کراہت اس صورت میں ہے کہ جب تصویر نمازی کے سامنے قبلہ کی جانب آویزاں ہواور نمازی کی پشت کے جانب ہو لگی ہو تو اس میں سب سے کم کراہت ہے۔