پرائز بانڈ کی شرعی حیثیت
سوال:۔پرائز بونڈ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟کیا اس کے انعام کا پیسہ حلال شمار ہوگا؟(فاروق،کراچی)
جواب:انعامی بانڈ میں سود بھی ہے اور جوئے کی روح اور حقیقت بھی اس میں موجود ہے،اس لیے انعام میں جو پیسہ ملے وہ حرام ہے اور اس کو ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں بلکہ ثواب کی نیت کے بغیر مستحق زکوۃ پر صدقہ کردینا چاہیے۔اگر کسی نے خرید لیے ہیں تو واپس کردے یا جتنی قیمت پر خریدے ہیں اتنی قیمت پر کسی کو بیچ دے۔