قربانی کا گوشت محفوظ رکھنا



سوال:۔قربانی کے گوشت کو کب تک رکھا جاسکتا ہے۔کیا اسے فریج میں رکھ کر مہینہ بھر استعمال کرسکتے ہیں۔شرعی حوالے سے رہنمائی فرمائیں؟(تحسین احمد راجا،گوجر خان)

جواب:کوئی مدت متعین نہیں حسب ضرورت ومصلحت زیادہ عرصہ کے لیے بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔ترمذی شریف میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا مگر پھر ارشاد فرمایا کہ کھاؤ اور توشہ میں رکھو اور ذخیرہ کرو۔ترمذی ہی میں ایک دوسری روایت میں ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا تاکہ مالدار لوگ فقراء پر وسعت کریں اب حسب منشا کھاؤ اور کھلاؤ اور محفوظ رکھو۔