۔اگرفرش یا کارپیٹ ناپاک ہوں تو اس پر جائے نماز یا چادر بچھا کر نماز ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟



سوال:۔اگرفرش یا کارپیٹ ناپاک ہوں تو اس پر جائے نماز یا چادر بچھا کر نماز ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟(عائشہ،کراچی)

جواب:ناپاک جگہ یا کارپیٹ پر کپڑا بچھا کر نماز ادا کرسکتے ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ کپڑا اتنا موٹا ہو کہ نیچے کی نجاست نظر نہ آتی ہو۔بہرحال چادر وغیرہ باریک نہ ہونا چاہیے۔