قسطوں پر مکان یا کوئی چیز خریدنا
سوال:۔آج کل ٹی وی اور اخبارات میں فلیٹ کے بکنگ کے لیے اشتہارات ہوتے ہیں۔ کیا ہم یہ فلیٹ آسان قسطوں اور لون کی صورت میں خرید سکتے ہیں یا نہیں؟(سید طلحہ علی،کراچی)
جواب:خرید سکتے ہیں بشرطیکہ ایک ہی قیمت طے ہوجائے اور ادائیگی کی مدت بھی متعین ہو جائے کہ اتنے وقت میں اور اتنی قسطوں میں ادائیگی ہوگی اور اگر قسط کی ادائیگی میں تاخیر ہوجائے تو زیادہ رقم نہ دینی پڑتی ہو۔ان شرائط کے ساتھ قسطوں پر فلیٹ یا کوئی اورچیز لینا جائز ہے۔