جانوروں کے فضلہ کی خریدوفروخت



سوال: جانوروں کا گوبر فروخت ہوتا ہے اور بعض لوگ باقاعدہ اس پیشے سے منسلک ہیں ۔سوال یہ ہے کہ ان لوگوں کی کمائی جائز ہے یا ناجائز؟صبیح الدین،لاہور
جواب:فتاوی کی کتاب ہندیہ میں لکھا ہے کہ گوبر اور لید کی خریدوخت اور ان سے نفع اٹھانا جائز ہے۔(۳؍۶۲ط:رشیدیہ،کوئٹہ)اسی طرح البحرالرائق میں بھی ہے کہ امام ابوحنیفہؒ کا صحیح قول یہ ہے کہ خالص فضلہ سے فائدہ اٹھانا اور فروخت کرنا جائز ہے۔(۸؍۱۹۹ط:ایچ ایم سعید کراچی) جانوروں کے فضلہ کو گاؤں دیہات میں لوگ مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور زمانہ قدیم سے یہ استعمال چلا آرہا ہے،گوبر سے کھاد بھی بنتی ہے اور اب موجودہ زمانہ میں اس سے گیس بھی پیدا کی جاتی ہے،اس لیے فقہاء کی تصریحات کے مطابق گوبر اور لید کی خریدوفروخت جائز ہے اور کمائی حلال ہے۔ٍ