بیوی سے قطع تعلق سے نکاح نہیں ٹوٹتا



سوال:۔اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے تین سال یا اس سے زائد عرصے تک قطعِ تعلّق رکھے اور ازدواجی تعلّق بھی نہ ہو،تو کیا اس سے ان کا نکاح فاسد ہوجاتا ہے؟(عبداللہ مہر،کراچی)

جواب:..بیوی اگر روٹھ کر میکے بیٹھ جائے یا شوہر اسے میکے بھیج دے یا دونوں ساتھ رہیں مگر ازدواجی تعلق نہ رکھیں تو اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔نکاح اسی وقت ٹوٹے گا جب شوہر طلاق دے گا البتہ اس بے تعلقی کی وجہ سے زوجین گناہ گار ضرور ہوں گے۔شوہر کا فریضہ ہے کہ بیوی کو احسن طریقہ سے اپنے ساتھ رکھے اور اس کے نان ونفقہ وغیرہ کی ذمہ داری اٹھائے اور بیوی پر بھی لازم ہے کہ وہ شوہر کے حقوق کا خیال رکھے اور اسے ناراض نہ ہونے دے۔