عورت کا مخصوص ایام میں وظیفہ پڑھنا
سوال:۔میں نے کسی سے سنا ہے کہ عورتوں کے لیے مخصوص ایام میں اوراد اور وظائف پڑھنے کی ممانعت ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی ایسا وظیفہ ہو جو مسلسل چالیس روز کرنا ہو توایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟(سجیلا خان، راول پنڈی)
جواب:...عورت مخصوص ایام میں صرف قرآن کریم کی تلاوت نہیں کرسکتی،وظیفہ پڑھ سکتی ہیں،ذکر واذکار،درود شریف اور قرآن وحدیث کی دعائیں دعا کی نیت سے پڑھ سکتی ہے۔لہذا جب معذوری کے ایام میں وظیفہ پڑھنے کی ممانعت ہی نہیں تو آپ اپنا وظیفہ ناپاکی کے ایام میں بھی جاری رکھ سکتی ہیں۔