عورت کا عورت سے کن اعضا کا پردہ ہے؟



سوال:۔ایک لڑکی کو دوسری لڑکی سے کس حد تک پردہ کرنا ضروری ہے؟شرعی حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔(عائشہ ساجد،حیدرآباد)

جواب:...مرد کا مرد کے سامنے گھٹنوں سے لے کر ناف تک کا حصہ چھپانا ضروری ہے،اتنا ہی حصہ ایک عورت کا دوسری مسلمان عورت سے چھپانا ضروری ہے۔درمختار میں ہے کہ ایک مسلمان عورت دوسری مسلمان عورت کے جسم کا اتنا ہی حصہ دیکھ سکتی ہے جتنا ایک مرد دوسرے مرد کا دیکھ سکتا ہے۔(۶؍۳۷۱ط:سعید،کراچی،نیز دیکھیے بدائع الصنائع:۶؍۹۹۴ط:بیروت)