صوم وصلوۃ کا پابند مگربد اخلاق



سوال:۔ہمارے محلے میں ایک بزرگ جنہیں حاجی صاحب کہا جاتا ہے،وہ صوم وصلوٰۃ کے پابند ہیں۔تاہم مسئلہ یہ ہے کہ جب کسی دینی مسئلے پر بحث ہوتی ہے تو وہ اپنی بات منوانے پر اصرار کرتے ہیں،اسی طرح وہ بدکلامی بھی کرتے ہیں،غِیبت کرتے ہیں،مسجد میں عام نمازیوں سے بحث کرتے ہیں،جس کی وجہ سے کبھی کبھار بات جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے،ازروئے شریعت ان کا یہ طرزِ عمل کیسا ہے؟(محمد حسین،کراچی)

جواب:۔انسان صوم وصلوۃ کا اس طرح پابند ہو جیسا ہونا چاہیے تو پھر وہ بداخلاق، جھگڑالو اور ضدی ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ ان عبادات کا خاصہ ہے کہ یہ برے افعال سے انسان کو بچالیتی ہے،اس لیے لگتا ہے کہ ان حاجی صاحب کے صوم وصلوۃ میں کوئی کمی اور نقص ہوگا جس کی وجہ سے وہ غیبت اور بدکلامی پر اترآتے ہیں۔