پانچ سالہ بچہ جو بدتمیز اور ضدی ہو تو والدین کیا کریں
سوال:۔میرا پانچ سال کا بیٹا ہے،وہ بہت زیادہ بدتمیز اور ضدی ہے،میری کوئی بات نہیں مانتا،اس بات کا خدشہ ہے کہ بڑا ہونے کے بعد اس میں مزید بگاڑ پیدا ہو،اس کے حوالے سے سخت پریشان ہوں۔اگر اس کے متعلق کوئی دعا یا وظیفہ ہے تو بتائیں؟اس کی تربیت کے حوالے سے اسلام کی کیا تعلیم ہے؟(فریحہ اشعر،کراچی)
جواب:۔ پیار ومحبت اور نرمی وشفقت سے سمجھانے کی کوشش کریں،بدتمیزی کرے تو تنبیہ ضرور کریں مگر سزا نہ دیں،تمام مسلمان خصوصا والدین اللہ تبارک وتعالی کے ساتھ اپنا معاملہ صاف رکھیں کیونکہ کبھی کوئی گناہ بھی اولاد کی نافرمانی کا سبب بن جاتا ہے اس کے ساتھ تین بار سورہ فاتحہ پڑھ کر بچے کو پلایا کریں۔